جموں ڈیسک: ممبئی پولیس نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ کو 76 لاکھ روپے کا جھانسہ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھوکہ دہی کا یہ سلسلہ مئی 2022 سے اگست 2024 کے درمیان 2 سال سے زیادہ تک جاری رہا۔
جوہو پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق ملزمہ ویدیکا پرکاش شیٹی کو بنگلورو سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے 5 دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر ممبئی لایا گیا تھا۔ دھوکہ دہی کا یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب عالیہ کی والدہ اور 'ایٹرنل سنشائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ' کی ڈائریکٹر سونی رازدان نے جنوری میں پولیس میں شکایت درج کروائی۔
اہلکار کے مطابق تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ شیٹی نے سال 2021 سے 2024 کے دوران عالیہ بھٹ کے پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے مبینہ طور پر جعلی بل تیار کیے تھے اور ان پر اداکارہ کے دستخط بھی لیے تھے۔