بزنس ڈیسک: ودھو ونود چوپڑہ کی فلم ' شکارا' جمعہ کو ریلیز ہو گئی ہے۔ شکارا 1990 میں کشمیری پنڈتوں پر ہوئے ظلم کی کہانی کو بیان کرتی ہے کہ آخر کس طرح راتوں رات ان کو گھر سے نکلنے کے لئے مجبور کر دیا جاتا ہے۔ اس فلم نے سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کے دل کو اس طرح چھوا کہ وہ اسے دیکھ اپنے آنسو نہی روک پائے۔

دراصل شکارا کی جمعہ کو ایک خصوصی اسکریننگ رکھی گئی، جس میں ملک کے سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اپنی بیٹی پرتیبھا کے ساتھ پہنچے۔ فلم میں بیان ہوئے کشمیری پنڈتوں کے درد کو دیکھ کر وہ اپنے آنسو نہیں روک پائے۔ ڈائریکٹر ودھوونود چوپڑہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤٹ ' ودھو ونود چوپڑہ فلمز 'پر اس جذباتی لمحے کا ویڈیو شیئر کیاہے جو وائرل ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/VVCFilms/status/1225778399659978752?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1225778399659978752&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Flal-krishna-advani-cried-watching-shikara-1122200
ونود چوپڑہ فلمز نے ٹویٹ میں لکھا کہ شکارا کی اسپیشل اسکریننگ میں ایل کے اڈوانی ۔ہم آپ کی دعاؤوں اور تعریف کے لئے شکر گزار ہیں۔ اس ویڈیو میں ونود چوپڑہ سینئر لیڈر کو سنبھالتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی ودھو ونود چوپڑہ کو ان کی فلم ' شکارا کیلئے نیک خواہشات دیں۔انہوں نے ٹویٹ کر کہا کہ 'یہ ایک ایسی کہانی ہے، جسے بتائے جانے کی ضرورت تھی۔

ودھو ونود چوپڑہ کی فلم شکارا کشمیری پنڈتوں کے درد کو ایک محبت کی کہانی کے ذریعے بتاتی ہے۔یہ کہانی ہے شیو کمار دھر اور اس کی بیوی شانتی دھر کی جو پنڈت ہیں اور کشمیر میں پرسکون اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور چند دنوں کے بعد کس طرح وادی میں آہستہ آہستہ فرقہ وارانہ کشیدگی اپنے پاؤں پسارتی ہے اور پھر شیو اور اس کی بیوی شانتی کو اپنی زندگی، اپنی زندگی بھر کی کمائی سے بنایا گھر اور سکھ کو چھوڑ کر اپنی جان کے لئے بھاگنا پڑتا ہے، ایک ایسی جگہ جو ان کی نہیں ہے۔