National News

چندریان-  2 مشن  کی ناکامی  پر اکشے نے کہا-  یہ مشن جلد ہی چندریان3 کا راستہ طے کریگا، امیتابھ نے بھی دیا ایسا رد عمل

چندریان-  2 مشن  کی ناکامی  پر اکشے نے کہا-  یہ مشن جلد ہی چندریان3 کا راستہ طے کریگا، امیتابھ نے بھی دیا ایسا رد عمل

ملک کے' چندریان- 2 کے لینڈروکرم کا چاند پر اترتے وقت اسرو سے رابطہ ٹوٹ گیا، جس کے بعد ہر کسی میں مایوسی نظر آئی لیکن پورا ملک آج اس کوشش کے لئے اسرو کی تعریف کر رہا ہے۔وزیر اعظم  مودی سمیت کئی بالی وڈ شخصیات نے اسرو کے سائنسدانوں کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اسرو سے  بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔ اسرو کی تعریف کرنے میں بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی آگے آئے ہیں

۔اکشے کمار نے صبح ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ'' بغیر استعمال کے کوئی بھی سائنس کامیاب نہیں ہوا ہے۔کبھی کبھی ہم کامیاب ہوتے ہیں، کبھی کبھی ہم سیکھتے ہیں۔اسرو کے شاندار دماغ کو سلام، ہمیں فخر ہے اور یقین ہے چندریان2  جلد ہی چندریان 3 کے لئے راستہ طے کرے گا۔ہم پھر اٹھ کھڑے ہوں گے۔


بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی اسرو کے سائنسدانوں کی کوششوں کو سلام کیا ہے اور اسرو کو اپنا فخر جتایا۔ٹویٹ میں اداکار اپنے والد ہری ونش رائے بچن کی ایک کویتا لکھی ہے۔امیتابھ بچن نے لکھا کہ '' فخر کو کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ہمارا فخر ہی ہماری جیت ہے۔اسرو پر فخر ہے۔تو نہ تھے گا کبھی، تو نہ مڑے گا کبھی، تو نہ تھمے گا کبھی، کر شپتھ کر شپتھ کر شپتھ ۔اگنی پتھ اگنی پتھ اگنی پتھ''

PunjabKesari
بتا دیں کہ لینڈر کو رات تقریباً ایک بج کر 38 منٹ پر چاند کی سطح پر لانے کا عمل  شروع کیا گیا ، لیکن چاند پر نیچے کی طرف آتے وقت 2.1 کلومیٹر کی اونچائی پر زمینی اسٹیشن سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ اس کے ساتھ ہی سائنسدانوں اور ملک کے لوگوں کے چہروں پر مایوسی کی لکیریں چھا گئیں۔وہیں، مختلف ماہرین نے کہا کہ ابھی اس مشن کو ناکام نہیں کہا جا سکتا۔ لینڈر سے ایک بار پھر رابطہ قائم ہو سکتا ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر لینڈر ناکام بھی ہو جائے تب بھی چندریان2  کا آربٹر بالکل عام ہے اور وہ چاند کا  مسلسل چکر لگا رہا ہے ۔



Comments


Scroll to Top