Latest News

جے این یو  تشددبی جے پی کی'' منصوبہ بند ''سازش: اکھلیش یادو

جے این یو  تشددبی جے پی کی'' منصوبہ بند ''سازش: اکھلیش یادو

لکھنؤ:جواہرلال یونیورسٹی میں اتوارکی رات پیش آنیوالے پرتشدد واقعہ کیلئے بی جے پی کوذمہ دار قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ پہلے سے منصوبہ بند سازش تھی اور پورے معاملے میں پولیس کی کارروائی مشتبہ ہے۔ 
یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی نے مخالف نظریات کے طلبا ء پر حملہ کرنے کی منصوبہ بند سازش رچی ہے اور اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو زبردستی دوسروں پر تھوپنا چاہتی ہے۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ مجرموں کو پولیس کی بھی سرپرستی حاصل رہی اور انہوں نے جے این یو طلبہ و اساتذہ  پرلاٹھی ڈنڈوں سے حملے کئے۔
جے این یو میں تشدد کے معاملے میں بی جے پی کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا کہ ملک و دنیا نے دیکھا کہ دہلی کے جے این یو کیمپس میں کس طرح نقاب پوش حملہ آورداخل ہوئے اور منصوبہ بند طریقے  سے بربریت کا ننگا ناچ ناچا۔پورے معاملے میں غیر جانبدارانہ جانچ کی ضرورت ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کلیدی سازشی کون ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی جے این یو کو بند کرنے کی کوشش میں ہے جہاں غریب طلبہ کو کم سے کم فیس میں تعلیم و دیگر سہولات فراہم کی جاتی ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران ایس پی سربراہ نے میڈیا کہ توجہ جے این یو تشدد کے ساتھ ساتھ وارانسی میں پیش آنے والے ایک واقعہ کی جانب بھی کرائی جہاں پر ایک کالج کے الیکشن کاروائی میں خلل اندازی کے لئے پولیس نے اے بی وی پی کا تعاون کیا۔
 



Comments


Scroll to Top