Latest News

مہاراشٹر  کے بعد ایم پی  میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ، 50افراد ہو چکے  ہلاک

مہاراشٹر  کے بعد ایم پی  میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ، 50افراد ہو چکے  ہلاک

بھوپال:مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 126 متاثرہ معاملے سامنے آے ہیں۔یہ  پازیٹو کیس 1171 جانچ کے لئے بھیجے گئے نمونوں میں سے ہیں ۔ اس طرح صوبہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 731 ہو گئی ہے ۔ صوبہ  کے محکمہ صحت   کے  کمشنر فیز احمد کدوئی نے منگلوا رکو بتایا کہ اندور 98,بھوپال 20، اجین 1، بڑوانی 2، جبلپور ،  شیو پور ، مند سور ، رتلام اور ٹیکم گڑھ  میں ایک ایک کیس  ملا  ہے۔ 24 ضلوں میں 278 کنٹیمنٹ  ایریا  بنائے گئے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ 51  مریضوں نے  صحت یا ب ہو کر گھر واپسی  کی ہے ۔ وہی صوبہ میں اب تک 50 افرد کی کورونا سے موت  ہو چکی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ 35 اموات اندور میں ہوئی  ہیں۔ اس کے علاوہ ، بھوپال میں چار ، اجین میں  چھی ، کھر گون میں  تین ، چھندواڑہ اور دیواس مین ایک ایک مریض کی جان گئی  ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ مدھیہ پر دیش ایسا دوسراصوبہ بن  گیا ہے ۔ جہاں ہلاکتوں کا اعداد و  50 کے پار چلا گیا ہے۔ مہاراشٹر  میں مرنے والوں کی تعداد  160 ہے جن  میں سے صرف ممبئی میں ہی 100 افراد کی جان  جا چکی ہے۔ 
وزیر اعظم  نریندر مودی  کی قیادت  میں ہم کورونا سے جنگ جیتیں گے:شوراج 
وزیر اعلیٰ شو راج سنگھ چوہان  نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم  کورونا سے جنگ  جیتیں گے ۔ صوبے میں 3مئی تک لاک ڈائون  رہے گا ۔ وزیر اعظم نے آج  پھر  سارے ملک کو ہدایات جاری کی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top