Latest News

امریکہ میں جتنے ایرانی ملیں ، سب کوحراست میں لے لو!ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر مچا بوال

امریکہ میں جتنے ایرانی ملیں ، سب کوحراست میں لے لو!ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر مچا بوال

واشنگٹن: صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت دہائیوں سے امریکہ  میں مقیم متعدد ایرانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مینڈونا "ڈونا" کاشانین 47 سال سے امریکہ میں مقیم تھیں اور ان کی شادی ایک امریکی شہری سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی تھی۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ کاشانین اپنے نیو اورلینز کے گھر کے صحن میں باغبانی کر رہی تھی  تبھی یو ایس امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ افسران نے اسے ہتھکڑیاں لگائیں اور  اپنے ساتھ لے گئے۔ کاشانین 1978 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکہ آیا تھا اور سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی۔ اس کے شوہر اور بیٹی نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ اس شرط پر رہنے کی اجازت دی گئی کہ وہ امیگریشن حکام کے سامنے باقاعدگی سے پیش ہوں۔
خاندان نے کہا کہ کاشانین نے باقاعدگی سے ان قوانین کی تعمیل کی اور یہاں تک کہ کترینہ سمندری طوفان کے دوران بھی وہ جنوبی کیرولائنا میں امیگریشن حکام کے سامنے پیش ہوئیں۔ خاندان نے بتایا کہ کاشانین کو اب باسل میں ایک امیگریشن حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے اور اس کے اہل خانہ اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کئی دہائیوں تک امریکہ میں رہنے کے بعد دیگر ایرانیوں کو بھی امیگریشن حکام گرفتار کر رہے ہیں۔ تاہم امریکی محکمہ داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ایسے کتنے ایرانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے،  تاہم ایران پر امریکی حملے کے بعد خدشہ ہے کہ ایسی مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔ 
نیشنل ایرانی امریکن کونسل کے پالیسی ڈائریکٹر ریان کوسٹیلو نے کہا کہ ایک حد تک احتیاط دانشمندانہ ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای)نے جو کچھ کیا ہے اس سے لگتا ہے  جیسے اس نے  حکم دیا ہو کہ جتنے بھی ایرانی ملیں ، چاہے ان کا کسی خطرے سے کوئی تعلق ہو نویا نہ ہو ، ان کو گرفتار کرو اور ملک سے باہر نکال دو  -  جو انتہائی تشویشناک  بات ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایران پر امریکی میزائل حملوں کے درمیان ہفتے کے آخر میں امیگریشن کی خلاف ورزیوں پر کم از کم 11 ایرانیوں کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اس نے لاس اینجلس کے علاقے میں سات ایرانیوں کو گرفتار کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top