Latest News

کابل میں پاکستان کے خلاف مظاہرہ، کہا- کشمیر میں مداخلت بند کرو

کابل میں پاکستان کے خلاف مظاہرہ، کہا- کشمیر میں مداخلت بند کرو

کابل :افغانستان میں پاکستان کی طرف سے ہندوستان کے خلاف کی گئی منصوبہ بندی پر مظاہرین نے پانی پھیر دیا۔ افغانستان میں بدھ کو کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے کے باہر پاکستان کے مسلسل افغان اور جموں و کشمیر کے معاملات میں مداخلت کرنے کو لے کر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں' ڈاؤن ود پاکستان ' اور 'پاکستان از اینمی' کے پلے کارڈ پکڑے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان پشتون  تحفظ  تحریک کے سربراہ منظور پشتین کو رہا کر دے۔
یہ پاکستان میں نسلی پشتون لوگوں کی حفاظت کے لئے چلائی والی ایک تحریک ہے۔ 27 سال کے کارکن پشتین کو گزشتہ ماہ پشاور میں نو حامیوں کے ساتھ گرفتار کرکے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا ۔ اس احتجاج نے پاکستان سفارت خانے کی ہندوستان کے خلاف پروگرام منعقد کرنے کی منصوبہ بندی پر پانی پھیر دیا۔ دراصل، پاکستان ہر سال پانچ فروری کو مبینہ طور پر کشمیر سالڈیرٹی ڈے مناتا ہے ۔پاکستان 1990 سے لگاتار اس دن کو منا رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کابل میں واقع انٹرکاؤنٹی نینٹل ہوٹل جہاں پاکستان  ہندوستان مخالف پروگرام منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، اس ہوٹل نے پاکستان سفارت خانے کی بکنگ کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ یہ پروگرام ہندوستان کے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے۔افغانستان میں پاکستان مخالف  جذب خیبر پختونخوا ہ اور فیڈرلی ایڈمنسٹرڈ ٹرائبل ایریاز(فاٹا)میں پشتونو ں پرپاکستان کے بڑھتے مظالم کی وجہ سے اس کے خلاف میںبیداری بڑھ رہی ہے۔ افغانستان کی حکومت نے کئی بار پاکستان پر طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top