Latest News

آرٹیکل 370 ختم کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے : سلمان خورشید

آرٹیکل 370 ختم کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے : سلمان خورشید

نئی دہلی: کانگرس لیڈر سلمان خورشید نے آج کہا کہ آئین میں آرٹیکل 370 لانے کا مقصد جموں و کشمیر کو ملک کے باقی حصے سے جوڑ کر رکھنا تھا اور اسے 'بغیر سوچ سمجھے  ختم کر دیا گیا اور اس کا علاقے پر صرف منفی اثر ہوگا ۔ سابق مرکزی وزیر خورشید نے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں چل رہے 'ٹائمز لٹ فیسٹ' میں کہا، 'اس کا ایک منفی اثر پڑے گا، آپ نے ہمیں اس کا کوئی اختیار نہیں دیا کہ کشمیر کو جس طرح سے جڑ کر رہنا چاہئے، وہ ہمارے ساتھ جڑ کر کس طرح رہے گا ۔

PunjabKesari
خورشید نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس پر مناسب طریقے سے غور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تعلق ، جڑاؤکئی وجوہات کے چلتے حاصل نہیں ہو پایا تھا اور یہ سوچنا کہ یہ آرٹیکل 370 کو ختم کرکے حاصل ہو سکتا ہے تو یہ 'صرف خیالی'  ہے۔ انہوں نے کہا، 'یہ سب تسلیم کرتے ہیں کہ آرٹیکل 370 آئین کا ایک عارضی انتظام ہے۔یہ اس بات کویقینی کرنے کی خواہش اور کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ کشمیر نفسیاتی، جسمانی اور روحانی طور پر بھارت کے خیال سے منسلک ہے۔

PunjabKesari
خورشید نے کہا، 'یہ مقصد تھا اور میرا ماننا  ہے کہ مقصد کئی وجوہات کے چلتے مکمل طور پر پورا نہیں ہوا لیکن وہ مقصد آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے حاصل ہوگا، میرا خیال ہے کہ یہ نریٰ تصور اور خیال'  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  آرٹیکل 370 ختم کرنے   کے اثرات مرکزی  حکومت کی جانب سے بتائے گئے   مقصد کے مکمل  بر عکس ہوں گے ۔سابق وزیر خارجہ نے کہا، 'مستقبل میں ایسے اثرات اور ممکنہ واقعات ہوںگے  جو کہ انتہائی رجعت پسند ہوں گے  اور حقیقت میں اس مقصد کے مکمل طور پر برعکس ہوں گے جو بتا کر اسکو (آرٹیکل 370 ) ختم کیا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top