Latest News

پکنک منانے گیا تھا ڈیم کے پاس، سیلفی لیتے ہوئے پیر پھسلا ، ڈوبنے سے ہوئی موت

پکنک منانے گیا تھا ڈیم کے پاس، سیلفی لیتے ہوئے پیر پھسلا ، ڈوبنے سے ہوئی موت

نیشنل ڈیسک: ضلع جھانسی کے ببینا تھانہ علاقے میں ایک افسوسناک حادثے میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔ ایک نوجوان جو ہفتے کی شام اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک منانے سکوان-ڈھکوان ڈیم پر گیا تھا سیلفی لیتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ تقریبا 14 گھنٹے کی کوشش کے بعد اتوار کی صبح اس کی لاش ڈیم کے سامنے ایک درخت میں پھنسی ہوئی ملی۔
اپنے دوستوں کے ساتھ گیا تھا پکنک پر 
متوفی نوجوان کی شناخت دھرمیندر اہیروار کے طور پر کی گئی ہے جو ببینا تھانہ علاقہ کے تحت امبیڈکر محلہ، آرا مشین علاقہ کے کا رہنے والا تھا اور ٹائل لگانے کا کام کرتا تھا۔ دھرمیندر اپنے دوستوں دلیپ اور سونو کے ساتھ ڈیم پر گھومنے اور نہانے  گیا تھا 
پاؤں پھسلا ، پھر تیز بہاؤمیں بہہ گیا
تینوں دوست ڈیم کے کنارے نہا رہے تھے کہ اس دوران سیلفی لیتے ہوئے دھرمیندر کا پاؤں پھسل گیا اور وہ اپنا توازن کھو بیٹھا۔ وہ خود کو بچانے کی کوشش کرتا رہا لیکن پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ وہ باہر نہ نکل سکا۔ موقع پر موجود ایک خاتون نے اپنے اسکارف سے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ حادثے کے بعد وہاں افراتفری مچ گئی اور لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔
ریسکیو آپریشن 14 گھنٹے جاری رہا
دھرمیندر کے دوستوں نے فوری طور پر پولیس اور غوطہ خوروں کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی تاہم رات کے اندھیرے اور پانی کے تیز بہا ؤکے باعث تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کی صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا جس کے بعد متوفی کی لاش ڈیم کے آگے درخت میں پھنسی ہوئی ملی۔
خاندان میں افراتفری مچ گئی
دھرمیندر کی لاش کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس المناک حادثے سے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top