National News

جالندھر میں کرفیو کے دورا  ن عورت کا بے رحمی سے قتل ، عصمت دری کا شبہ

جالندھر میں کرفیو کے دورا  ن عورت کا بے رحمی سے قتل ، عصمت دری کا شبہ

جالندھر/انبالہ:تھانہ لامبڑہ کے تحت پڑتے گائوں  نجھراں میں ایک عورت کا بے رحمی سے  قتل کر دیا گیا ۔ متوفی کی پہچان سیتا بیوی لبھایا کے طور پر ہوئی ہے ۔ جانکاری ملتے ہی موقعے پر پہنچی تھانہ لامبڑہ کی پولیس نے لاش کو قبضے میںلے کر آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہا متوفی عورت کھیتوں میںجانوروں کے لئے چارہ  لینے  کے لئے آئی تھی لیکن  وہ ساری رات گھر واپس نہیں لوٹی ۔

PunjabKesari
صبح متوفی عورت کی لاش گائوں کے باہر ایک موٹر سے برآمد ہوئی ۔ایس ایچ او رمندیپ سنگھ نے پولیس پارٹی کے ساتھ پہنچ کر جائے واردات کا جائزہ لیا۔ وہیںپولیس کی جانب سے عورت کے ساتھ عصمت دری  ہونے کا شک بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس آگے کی جانچ کر رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top