کھرگون (رامیشور باڈولے): مدھیہ پردیش کے کھرگون میں ایک المناک حادثے میں کئی بے زبان جانوروں کی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بکرے اور بھیڑوں سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ حادثے میں 60 بکرے اور بھیڑیں مر گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بقرہ عید پر قربانی کے لیے بھیڑ بکروں سے لدا ٹرک نیمچ سے حیدرآباد جا رہا تھا۔ یہ مینگاو¿ں پولیس اسٹیشن کے نیمگل کے قریب اندور کھرگون روڈ پر اوورٹیک کرتے وقت الٹ گیا۔ حادثہ سڑک پر کھڑی کار کو بچانے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مینگاو¿ں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
ٹرک میں تقریباً 180 بکرے اور بھیڑیں لدی ہوئی تھیں۔ ٹرک الٹنے کے بعد لوگ کئی بکرے اور بھیڑوں کو لے کر بھاگنے لگے اور کچھ کی وہیں دردناک موت ہو گئی۔ پولیس ٹرک ڈرائیور نبی محمد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔