Latest News

اعظم خان  کی مشکلیں بڑھیں،زمین قبضانے کے معاملے میں مزید 8 شکایات درج

اعظم خان  کی مشکلیں بڑھیں،زمین قبضانے کے معاملے میں مزید 8 شکایات درج

کسانوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے معاملے میں سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے ایم پی اعظم خاں اور ان کے قریبی لوگوں کے خلاف آٹھ اور نئی شکایات درج ہوئی ہیں۔ پولیس تمام معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔کسانوں کی زمین قبضانے کے  معاملے میں اعظم خان کے خلاف 26 مقدمے پہلے ہی دائر ہو چکے ہیں۔وہیں اس معاملے میں رام پور پولیس نے بدھ کو جج کے سامنے ان کسانوں کے بیان درج کروائے، جن کی  زمین جوہر یونیورسٹی بنانے کے لئے قبضائی  گئی ۔کسانوں کے بیان آج (جمعرات) بھی جج کے سامنے درج کرائے جائیں گے۔
بتا دیں کہ جوہر یونیورسٹی کے لئے کسانوں کی زمین پر قبضہ کرنے  کے الزام میں پھنسے اعظم خاں کو انتظامیہ نے زمین مافیا قرار دے دیا گیا ہے۔جن کی زمین پر قبضہ کیا گیا  ہے  ان میں سے کچھ کسانوں کے گھر والوں نے گزشتہ اتوار کو شاہی محل پہنچ کر گورنر سے انصاف کی فریاد کی تھی۔ وہیں گورنر رام نائیک  نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو خط لکھ کر کہا تھا کہ رام پور کی جوہر یونیورسٹی حاصل کی جائے، اس کو سرکاری قرار دیا جائے۔
 



Comments


Scroll to Top