Latest News

افغانستان میں قدرت کا قہر، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 77 اموات، آگے مزید خطرے کی وارننگ

افغانستان میں قدرت کا قہر، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 77 اموات، آگے مزید خطرے کی وارننگ

کابل: افغانستان میں شدید بارش اور طوفان کے باعث آنے والے بڑے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ (زمین کھسکنے ) اور آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ دس دنوں میں77  افراد ہلاک اور 137  زخمی ہوئے ہیں۔ ملک کے آفت انتظامیہ کے حکام نے ہفتہ کے روز یہ جانکاری دی۔

Floods, landslides triggered by heavy rain in Afghanistan leave 77 dead in 10  days, authorities say | The Seattle Times
آئندہ دنوں میں مزید بارش کا خطرہ
 افغانستان میں آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیشینگوئی ہے اور حکام نے عوام کو دریا کے کناروں اور سیلاب کے امکان والے علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سال اب تک افغانستان میں خراب موسم کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Floods and landslides kill 77 in Afghanistan over 10 days, says authorities  | World News - Business Standard
شدید نقصان، سینکڑوں مکانات تباہ
 آفت انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ حالیہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والے 26افراد شامل ہیں۔ مجموعی طور پر793  مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور دو ہزار 673 دیگر مکانات نقصان پہنچا ہے، جبکہ سیلاب اور زمین کھسکنے نے 337 کلومیٹر سڑکیں تباہ کر دی ہیں۔



Comments


Scroll to Top