National News

طیارہ 33 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا، پرواز میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد 7 مسافر وں کی طبیعت بگڑی ،ایمرجنسی لینڈنگ کی

طیارہ 33 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا، پرواز میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد 7 مسافر وں کی طبیعت بگڑی ،ایمرجنسی لینڈنگ کی

نیشنل ڈیسک: ادیس ابابا سے ممبئی آنے والی ایتھوپین ایئر لائن کی پرواز کو جمعہ کی دوپہر 1 بج کر 42 منٹ پر ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ دوران پرواز کیبن کا پریشر اچانک کم ہوگیا جس کی وجہ سے مسافروں کو سانس لینے میں دشواری اور چکر آنے لگے۔
معلومات کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو طیارہ 33 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور بحیرہ عرب کے اوپر تھا۔ پائلٹ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو نیچے اتارا اور ممبئی میں بحفاظت لینڈ کیا۔ لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ کی میڈیکل ٹیم نے 7 مسافروں کا معائنہ کیا جن میں سے ایک مسافر کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
یہ واقعہ 23 جون کو ایئر انڈیا کی لندن-ممبئی پرواز میں 11 افراد کی طبیعت بگڑنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔تکنیکی ماہرین کے مطابق جب طیارہ بہت اونچائی پر اڑتا ہے تو اس میں ہوا اور آکسیجن کو برقرار رکھنے کے لیے کیبن میں خصوصی دباو پیدا کیا جاتا ہے۔ لیکن بعض اوقات تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ سسٹم فیل ہو جاتا ہے جس سے آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے اور ماسک خود بخود نیچے آ جاتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top