نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ مشن گگنیان کو آگے لے جانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کو خلا میں اپنا اسٹیشن بنانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہہندوستانی خلاباز چاند پر اتریں۔
41 سال کے وقفے کے بعد خلاء میں جانے والے دوسرے ہندوستانی شہری گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا سے بات چیت کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، "چندریان کی کامیابی کے بعد ملک کے نوجوانوں میں سائنس میں نئی دلچسپی پیدا ہوئی ہے، خلا کو تلاش کرنے کا ایک نیا جوش ہے... آج بچے نہ صرف آسمان کی طرف دیکھتے ہیں، بلکہ یہ سوچتے ہیں کہ وہ اس تک پہنچ سکتے ہیِں، یہ جذبہ ہمارے مستقبل کے خلائی مشنوں کی بنیاد ہے۔ ہمیں مشن گگنیان کو آگے لے جانا ہے، ہمیں اپنا خلائی اسٹیشن بنانا ہے، اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایک ہندوستانی خلاباز چاند پر اترے۔
خیال رہے کہ گروپ کیپٹن شکلا ایکسیوم 4 مشن میں خلا میں گئے ہیں اور فی الحال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ہیں۔ وہ اس اسٹیشن پر جانے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔
مدیران یہاں سے سابقہ سلسلہ جوڑ لیں