Latest News

اجین میں کوروناکے ملے سات نئے مریض ، انتظامیہ میں مچی ہلچل

اجین میں کوروناکے ملے سات نئے مریض ، انتظامیہ میں مچی ہلچل

اجین:مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے معاملے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ شہر میں سوموار صبح کورونا وائرس کے سات نئے کیس سامنے آئے ہیں۔نئے مریض کنٹونمنٹ علاقوں سے ہی ملے ہیں گزشتہ دنوں ان کے سیمپل  لئے گئے تھے  ۔ اجین میں اب تک 25کیس سامنے آئے ہیں ۔ ان میں سے پانچ مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔ چار مریض  صحت یا ب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔
وہیں اس سے پہلے شہر میںاتوار کو دو کورونا متاثر مریض ملے تھے۔ ان میں کوٹ محلہ نواسی سات سال کا بچہ اور رام پرساد بھارگو مارگ نواسی 25 سال کی  خاتون  شامل ہیں ۔ دونوں  کے کنبوں   سے پہلے بھی ایک ایک متاثر مل چکے ہیں ۔ خاتون  کے ایک رشتے دار  کی موت بھی کوروناکی وجہ سے  ہو چکی ہے۔ اتوار  کو الگ الگ ہسپتالوں میں چار مشتبہ اموات سے صحت عملے کے سمیت انتظامیہ میں ہا ہا کار مچ گئی  ۔ افسرا ن نے سیمپل لے کر جانچ کے لئے بھیجے  ہیں۔ سبھی مریضوں کو الگ الگ  بیماریاں تھیں ۔ رپورٹ آنے  کے بعد حالت کا واضح خلاصہ ہوگا۔ 
گاندھی نگر نواسی ایک خاتون کو پیٹ درد و دوسری شکایتوں   کو لے کر اتوار کو فر یگنج واقع ذاتی  ہسپتال  میں بھرتی کروایا گیا تھا۔ یہاں سے اسے آگرہ روڈ واقع آر ڈی  گورڈ میڈیکل کالج  میں بھرتی  کروایا گیا تھا ۔ ہسپتال میں اس کی موت ہو گئی ۔ اتوار کو ایس ڈی ایم کی موجودگی میں خاتون کی لاش  وارثوں کے حوالے کر دی  گئی ہے ۔ اس سے پہلے  وزار ت صحت کی ٹیم نے کورونا  کی جانچ  کے لئے لاش سے سیمپل لیا۔
 



Comments


Scroll to Top