Latest News

اندور میں بڑھا کورونا کا قہر ، ایک دن میں 56 معاملے، صوبے میں اعداد وشمار 657

اندور میں بڑھا کورونا کا قہر ، ایک دن میں 56 معاملے، صوبے میں اعداد وشمار 657

بھوپال :مدھیہ  پردیش میں کورونا متاثرین  کی تعداد بڑھتے  ہی جا رہی ہے ۔ اندور میںیہ اعداد وشمار تیزی  سے بڑھ رہا ہے ۔سوموار کو ریکارڈ 56 کورونا پازیٹو کیس ملے ، ان میں ڈاکٹر  ، دو نرس ، آئی ڈی اے افسر ، ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔ وہیں تین کیموت ہونے سے مہلوکین کی تعداد 35 پر پہنچ گئی ۔ اس کے ساتھ  ہی پردیش میں متاثرین  کی کل 362 پر  پہنچ گئی ہے ۔ بھوپال میں  کورونا پازیٹو  مریض کی موت ہو گئی ۔ بھوپال میں  جہانگیراباد  کے 50 سالہ راج کمار  یادو نے سنیچر وار کو  ہمیدیا ہسپتال میں دم  توڑ  ا تھا۔ سوموار کو ان کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی  ۔ وہ ٹی  بی کے  بھی مریض تھے ۔ شہر میں کوروناکے دو نئے مریض بھی ملے ۔ انہیں ملا کر اب تعداد 144 ہو گئی ۔ بھوپال میں جن 4 افراد کی موت ہوئی۔وہ سبھی گیس  سے متاثر تھے ۔ صوبہ میں اب تک 657 معاملے سامنے آچکے  ہیں۔ وہیں 44 کی موت ہو چکی ہے۔
کورونا سے ادھیکاری بھی متاثر 
سوموار کو جن 56افراد کی رپورٹ پازیٹو آئی  ہے۔ ان میںسے آئی ڈی اے  افسر ، ڈی آئی جی افسر کا   پولیس ملازم اور دو نرسیں شامل ہیں۔ اس سے پہلے اندور میں اتوار کو 8 متاثرین ملے تھے۔
آ سکتی ہے دہلی سے رپورٹ
 اندور میںکورونا  متاثرین کے دہلی بھیجے گئے سیمپلوں  کی آج رپورٹ  آسکتی ہے ۔ اس سے ایک ساتھ متعدد مریض سامنے آسکتے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 500 سے زیاد ہ سیمپل کی رپورٹ پازیٹو  آ سکتی  ہے ۔ راحت کی   بات یہ ہے کہ یہ سب ان لوگوں  کے سیمپل ہیں، جو پہلے سے ہی  کوارنٹائن  ہائوس یا  ہسپتال  میں بھرتی ہیں۔ ایسے میں ان افراد سے انفیکشن  پھیلنے کی  امید نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top