Latest News

لاک ڈاون:کٹڑہ میں پھنسے ماںویشنو  دیوی کے 400عقیدت مند،ہائیکورٹ کا حکومت کو احکام ۔ کہا ان کی ضرورتوں کا رکھیں خیال

لاک ڈاون:کٹڑہ میں پھنسے ماںویشنو  دیوی کے 400عقیدت مند،ہائیکورٹ کا حکومت کو احکام ۔ کہا ان کی ضرورتوں کا رکھیں خیال

نیشنل ڈیسک:بہار سے قریب 400افراد ماتاویشنو دیوی کے درشنوں کے لئے آئے تو جو لاک ڈائون کے پیش نظر اب کٹڑہ  میں پھنس گئے ہیں۔ لاک ڈائون کے پیش نظر ان عقیدت مندوں کو کٹڑہ سے واپس جانے کے لئے کہا تھا لیکن کوئی انتظام  نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ پھنس گئے اسی معاملے میں جموں کشمیر ہائیکورٹ میں عوام کے مفاد میںایک پٹیشن دائر  کی گئی جس پر سوموار کو سماعت  ہوئی ۔ شنوائی کے دوران ہوئیکورٹ  نے جموں کشمیر  حکومت کو کئی اہم احکام دیئے ہیں۔  ہائیکورٹ کی ڈویژن بینچ  نے اس عوام مفاد پٹیشن کی سماعت ویڈیوکانفرنس کے ذریعے  کی اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ اور ریاسی کے ڈی ایم کو  یقینی کرنے کو کہا کہ ان عقیدتمندوں کو ان کے  موجودہ ٹھہرنے کے مقامات سے نہ ہٹایا جائے ۔
ساتھ ہی ہائیکورٹ نے شرائین بورڈ اور ریاسی کے ڈی ایم کو لاک ڈائون تک ان عقیدت مندوں کی سبھی ضرورتوں کا خیال رکھنے کو کہا ۔ اتنا ہی نہیں ہائیکورٹ  نے مرکز کی زیر نگرانی میں صوبہ جموں کشمیر  اور لداخ کی حکومتوں کو  ان کے علاقوں  میں  رہ رہے سبھی غیر صوبوں  کے مزدوروں  کے رہنے ، صحت اور ضرورتوں کا خیال رکھنے کو بھی کہا۔وہیں ڈویزن بینچ نے پولیس ،نگر نگم اور نگر پالیکا وں کو جموں کشمیر اور لداخ میں لاک ڈاون  کے دوران عام  لوگوں  کے ان کے علاقوں  میں آرام سے گھومنے ، ٹہلنے اور پارکوں میں  سیر کرنے سے روکنے کو کہا ہے ۔ بتا دیں کہ کورونا وائرس کے بحران کو دیکھتے ہوئے ملک میں 21دن کا لاک ڈاون لگا یا  گیا ہے  جس کے چلتے یہاں وہا ں پھنسے مزدوراپنے گھروں کو پیدل ہی لوٹ رہے ہیں۔ حالانکہ حکومت نے ان مزدوروں  کے رہنے  اور کھانے کا پورا بندوبست کیا ہے لیکن یہ کہیں بھی ٹھہرنے  کو تیار نہیں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top