Latest News

پاکستان: ریلوے کراسنگ پر ٹرین سے ٹکرائی بس، 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان: ریلوے کراسنگ پر ٹرین سے ٹکرائی بس، 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے ضلع سکھر کے کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کے ٹرین کی زد میں آنے کے نتیجے میں 30افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں30 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

PunjabKesari
پولیس کے مطابق مسافر کوچ سکھر سے سرگودھا جا رہی تھی، ہا ئی وے پر ٹریفک بلاک کی وجہ سے ڈرائیور نے لنک روڈ سے شارٹ کٹ لیتے ہوئے مسافر کوچ ریلوے ٹریک پر چڑھا دی جہاں سرے سے پھاٹک موجود ہی نہیں تھا اور کوچ ٹرین کی زد میں آگئی۔سکھر ضلع کی پولیس کے اے آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے ڈان نیوز کو بتایا کہ  یہ ایک انتہائی خوفناک حادثہ تھا، ٹرین سے ٹکراتے ہی  بس کے  پرخچے اڑ گئے اور وہ تین حصوں میں بٹ گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا  کہ تصادم اتنا زبردست تھاکہ ٹرین نے بس کو تقریبا 150-200 فٹ تک اپنے ساتھ  گھسیٹ لیا ۔

PunjabKesari
 پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آنے سے پاکستان ایکسپریس کے انجن کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد سے ٹرین ٹریک پر ہی موجود ہے جس کے سبب ریلوے انتظامیہ نے اپ ڈان ٹریک بند کردیا ہے جس سے اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top