Latest News

اعظم  گڑھ:کورونا پازیٹو  مریض ملنے سے پھیلی افرا تفری ،قصبے کو  کیا گیاسیل

اعظم  گڑھ:کورونا پازیٹو  مریض ملنے سے پھیلی افرا تفری ،قصبے کو  کیا گیاسیل

اعظم گڑھ:کورونا وبا کے درمیان دہلی کے نظام الدین  میں تبلیغی جماعت میںشامل  ہونے والوں میں کورونا پازیٹو  ہونے سے پورے ملک میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے ۔ صوبے کی یوگی حکومت نے سبھی ضلع افسرا ن کو سخت احکام دیئے ہیں کہ تبلیغی جماعت میں شامل لوگوں کی لسٹ تیار کر ان کی جانچ  کرا کے آئیسولیٹ کیا جائے ۔تب سے صوبے میںتبلیغی جماعت میں شامل لوگوں  کی تلاش جاری ہے۔ 
بتا دیں کہ اسی درمیان اعظم گڑھ سے کورونا وائرس  متاثر تین معاملے سامنے آے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تینوں لوگ دہلی کی تبلیغی جماعت کے مرکز میں شامل ہو کر واپس لوٹے تھے۔ تین کورونا پازیٹو  مریضوں کو چکرناپور واقع منی پی جی  آئی کے ہسپتال وارڈ میں بھرتی کر ا دیا ہے ۔ وہیں مبارک پورقصبے میں سینیٹائزر کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ 
ڈی ایم این پی سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ ضلع میں گورووار کو 16افراد کے نمونے  جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے، جن میںسے تین افراد کے پازیٹو   ہونے  کی تصدیق  ہو چکی ہے ۔ ان میں سے ایک غازی آباد ، ایک اندھر اور ایک تیلنگانہ کا رہائشی ہے ۔ یہ لوگ دہلی کے مرکز میں شامل ہو کر 21مارچ کو اعظم گڑھ پہنچے تھے ۔ مبارک پور  قصبے کے ایک مدرسے میں رہ رہے تھے لیکن جانچ کرانے کے  لئے ہسپتال نہیں پہنچے تھے۔ پولیس نے ان کو بدھوار کو مدرسے سے حراست میں لے کر کوارنٹائن کردیا تھا اور جانچ کے لئے نمونے بھیجے گئے تھے ۔ ان کی جانچ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ ضلع افسر نے بتایا کہ مبارک پار قصبے  کو سیل کر دیاگیا ہے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں قصبے کو سینیٹائز کرنے میںجٹی  ہوئی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top