Latest News

سویڈن : اُپسالا کے ہیئر سیلون میں گولی باری، 3 لوگوں کی موت، کئی دیگر زخمی

سویڈن : اُپسالا کے ہیئر سیلون میں گولی باری، 3 لوگوں کی موت، کئی دیگر زخمی

انٹرنیشنل ڈیسک: سویڈن کے شہر اُپسالا میں منگل 29 اپریل کو ایک ہیئر سیلون میں اجتماعی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ شہر کے وکسلا اسکوائر کے قریب اس وقت پیش آیا جب لوگ بسنت (موسم بہار ) کا روایتی 'والپورگیس 'تہوار منا رہے تھے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود تھی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو فون کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کے جسموں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔
فائرنگ کے بعد پولیس نے شہر کے بڑے حصے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ملک میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سال فروری میں بھی سویڈن کے شہر اوریبرو میں ایک بڑے حملے میں 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔



Comments


Scroll to Top