National News

عراق میں تشدد ،27مظاہرین ہلاک، 152زخمی:رپورٹ

عراق میں تشدد ،27مظاہرین ہلاک، 152زخمی:رپورٹ

ماسکو: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوئے تشدد میں تقریباً  27 مظاہرین  مارے گئے اور 152دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے ذرائع نیاس کی اطلاع دی ہے۔
مقامی افسروں کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے تشدد والے مقامات پر کرفیو لگایا ہے،جہاں مظاہرین اور سلامتی دستوں کے درمیان پر تشدد جھڑپ ہوئی تھی۔اس دوران حکومت نے کہا کہ انہوں نے پرتشدد ریلیوں کو روکنے کیلئے فوج کی قیادت میں ایک گروپ تشکیل دیا ہے۔'

PunjabKesari
دھیر کار صوبے کے نصیریاہ شہر میں حال ہی میں پر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق موتھانا صوبے کا سما واہ شہر بھی بدامنی کا شکار ہے اور وہاں بھی لوگ مظاہرے کررہے ہیں۔اس دوران مظاہرین نے بغداد سے دیالا صوبے جانے والی سڑک کو روک دیا ہے۔
گزشتہ بدھ کو جنوبی عراق میں حالات تشویش ناک رہے اور انتظامیہ کو نجف صوبے میں کرفیو لگانا پڑا جہاں مظاہرین نے ایران ہائی کمیشن کی عمارت میں آگ لگادی۔صوبے کے گورنر کے مطابق نجف میں تشدد میں 47پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ایران اور عراق نے ہائی کمیشن کی عمارت پر حملے کی مذمت کی ہے۔

PunjabKesari
واضح رہے کہ ،بدعنوان ،روزگارسمیت دیگر مطالبات کے سلسلے میں گزشتہ اکتوبر سے عراق میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جس میں اب تک 350سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 15ہزار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top