National News

کورونا کا قہر :ملک بھر میں 251افرادمتاثر ، فوج بھی کرے گی'' ورک فرم ہوم ''

کورونا کا قہر :ملک بھر میں 251افرادمتاثر ، فوج بھی کرے گی'' ورک فرم ہوم ''

نیشنل ڈیسک:ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے ۔ ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 251کے پار پہنچ گئی ہے اور ملک میں اب تک چار افراد کی موت ہو گئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر حکومت نے چار شہروں  ناگپور پنے ، ممبئی ، پچپری ، چنچوڑ میں 31مارچ تک سھی خدمات کو بند کر دیا ۔ ان شہروں میں ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کی سہولت کے علاوہ اور ریسٹورنٹ ، ہوٹل اور سکول سب کچھ بند رہے گا ۔وہیںکورونا وائرس سے بچاو کو لے کر فوج نے بھی حفاظتی قدم اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔فوج کے چیف جنرل ایم ایم نرونے نے اس سے متعلق جانکاری دی۔
فوج بھی 23مارچ سے کرے گی ورک فرم ہوم
ملٹری ہیڈکوارٹر میں تعینات 35فیصدی افسران اور 50فیصد جونیئر کمیشنرافسر  23مارچ سے ایک ہفتے تک گھر سے کام کریں گے۔ افسران اور جے سی اوکا دوسرا  گروپ 30مارچ سے گھرسے کام شروع کرے گا ۔ فوج نے کہا کہ گروپوں کو ایک دوسرے سے ملنے  سے بچایا جا ئے گا ۔ یہ یقینی کیا جائے گا کہ وہ کام کے وقت ہر وقت فون اور الکٹرانک ذرائع پر سرگرم رہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق جو جوان پہلے سے چھٹی پر ہیں ، ان کی چھٹیاں 15اپریل تک بڑھا د ی گئی ہیں۔ْفوج کے چیف نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جوانوں  و افسران کا پہلا گروپ 23مارچ سے گھٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صرف وہی افراد ملٹری ہیڈکوارٹر آ پائیں گے،جو ایمرجنسی سہولت سے جڑے ہوئے ہیں۔ فوج کے چیف نے کہاکہ فوجی ہیڈکوارٹر پر بھیڑ کی حالت سے بچنے کے لئے ہیڈکوارٹر کے وقت کو دو حصوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔ پہلا وقت صبح نو بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک اور دوسرا صبح پونے دس بجے سے سوا چھ بجے تک کیا گیاہے۔
بتا دیں کی جمعہ صبح  کو راجستھان میںایک کورونا مریض کی موت ہو گئی ۔ یہ کورونا مریض اٹلی کا شہری تھا اور گزشتہ دنوں ہی راجستھان سے آیا تھا ، مہلک کورونا کے چلتے ہندوستا ن میں 22مارچ سے سبھی انٹر نیشنل کمرشیل مسافر پروازوں کے اترنے پر ایک ہفتے کے لئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ بتا دیں اس سے پہلے گورووار کو پنجاب میں جس شخص کی موت ہوئی ہے وہ ایک بزرگ تھا اور وہ شگر ، دل و دوسری بیماریوں سے بھی متاثر تھا۔ چھتیس گڑھ اور چنڈیگڑھ میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے پہلے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔

PunjabKesari
پی ایم مودی کی عوام سے درخواست
22مارچ کو ی کی عوام کرفیو کی درخواستصبح 7بجے سے رات 9بجے تک عوام کوکرفیو  کی تعمیل کرنے کو کہا اور  ہسپتالوں ، ہوائی اڈوں اور دوسرے مقامات پر اپنی پروا کئے بغیر  کام کرنے والوں کا شکریہ اد ا کیا۔ عوامی کرفیو کا احساس اور اس کی کامیابی مستقبل  میں چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لئے بھی قوم کو تیار کرے گی۔
یہ جانکاری صحیح نہیں ہے کہ سب ٹھیک ہے اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے افراد سے مرکز ی حکومت اور صوبوں کی سرکار کی جانب سے جاری ایڈوائزری کی تعمیل کرنے کی درخواست ہے۔
پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں بھی اتنی تعداد میں ملک متاثر نہیں ہوئے تھے  جتنا کہ کورونا وائرس  سے ہوئے۔
ایران میں ایک ہندوستانی کی موت
دیر شام وزارت خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ایک ہندوستانی کی ایران میں موت ہو گئی۔ جبکہ اس وائرس سے متاثر دوسرے شہریوں کو علاج مہیا کرایا جا رہا ہے اور ایران حکومت نے ان کا دھیان رکھا ہے۔ وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ متوفی ایک بزرگ شخص ہے اور اسے صحت سے جڑی وجوہات تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 590افراد کو ایران سے نکالا ہے۔
دوسرے صوبوں کے اپڈیٹ
اس وائرس کے ملک بھر میں پھیلنا جاری رہنے کے درمیان کشمیر وادی سمیت ملک کے متعدد حصے بند جیسی حالت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ لوگوں کی آواجاوی  پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ 
پنجاب حکومت نے بھی جمعہ وار آدھی رات سے  عوامی گاڑیوں کی سہولت منسوخ کر  دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شادی کے ہال ، ہوٹل اور ریسٹورنٹ وغیر ہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ کی ہوم ڈلیوری سہولت جاری  رہے گی ۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال  نے ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا لیکن کہا کہ ہوم ڈلیوری سہولت جاری رہے گی۔ غیر ضروری گورنمنٹ سہولات جمعہ سے بند رہیں گی ۔ پوری دہلی میں 20سے زیادہ افراد  سیاسی اور ثقافتی پروگرام میں شامل نہیں ہو ں گے۔



Comments


Scroll to Top