National News

پاکستان میں ایمبولینس پر دہشت گرد حملہ، 3 ہلاک

پاکستان میں ایمبولینس پر دہشت گرد حملہ، 3 ہلاک

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے میں پیرا ملٹری فورس فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے 3 جوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔ یہ واقعہ کرک ضلع میں پیش آیا۔
کرک ضلع کے پولیس افسر سعود خان نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک ایمبولینس پر حملہ کیا جو پیرا ملٹری فورس کے ہیڈکوارٹر پر کواڈ کاپٹر حملے میں زخمی ہونے والے 5 ایف سی جوانوں کو لے کر جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں 3 جوانوں کی موت ہو گئی۔


 



Comments


Scroll to Top