National News

راہل نے ''محمد دیپک'' کو گلے لگاکر کہا، ہمت کی شمع ہر نوجوان کے دل میں جلنی چاہیے

راہل نے ''محمد دیپک'' کو گلے لگاکر کہا، ہمت کی شمع ہر نوجوان کے دل میں جلنی چاہیے

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے کوٹ دوار کے رہائشی 'محمد دیپک' نے پیر کو یہاں کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی واضح رہے کہ کوٹ دوار کے دیپک گزشتہ دنوں اس وقت سرخیوں میں آئے جب ان کے شہر میں ایک مسلم بزرگ کی دکان کے نام سے 'بابا' لفظ ہٹانے کے حوالے سے ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا تھا۔ دیپک نے جب ان تنظیموں کی مخالفت کی تو ان سے نام پوچھا گیا، جس پر انہوں نے اپنا نام 'محمد دیپک' بتایا تھا۔
مسٹر گاندھی نے 10 جنپت میں ان سے ملنے آئے دیپک کو گلے لگایا اور ان کی بھرپور ستائش کی۔ کانگریس پارٹی نے بھی اپنے آفیشل 'ایکس' پیج پر ان کے گلے ملنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "دو بھائی، محبت کے سپاہی۔ محمد دیپک نے اتحاد، بھائی چارے اور ہمت کی وہ مثال پیش کی ہے جو ملک کے ہر نوجوان کو ناانصافی اور نفرت کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دے گی۔ دیپک 'محبت کی دکان' کے جنگجو ہیں، پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر دیپک سے ملاقات کے بعد لکھا کہ ہر انسان، برابر، یہی ہے ہندوستانیت، یہی ہے محبت کی دکان۔ اتراکھنڈ کے بھائی 'محمد دیپک' سے ملاقات، اتحاد اور ہمت کی ایسی ہی شمع ہر ہندوستانی نوجوان میں جلنی چاہیے۔



Comments


Scroll to Top