ریاض: سعودی عرب میں یومِ تاسیس ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، ریاض میونسپلٹی نے یومِ تاسیس کے موقع پر دارالحکومت کی مرکزی سڑکوں، اہم شاہراہوں اور عوامی چوراہوں کو پانچ ہزار سے زائد آرائشی روشنیوں سے سجایا سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر پانچ ہزار 481 آرائشی روشنیاں نصب کی گئیں۔
سعودی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے اتوار 22 فروری کو سعودی یوم تاسیس پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے اداروں پر کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ تعطیل پہلی سعودی ریاست کے قیام کی علامت ہے، جس کی بنیاد 300 سال پہلے رکھی گئی تھی۔ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے 27 جنوری 2022 کو شاہی فرمان جاری کر کے 22 فروری کو یوم تاسیس کے طور پر منانے کا حکم جاری تھا، جس کے بعد یہ ہر سال منایا جاتا ہے۔
جبکہ سعودی عرب کا قومی دن، جو کہ تیسری سعودی ریاست کے قیام کا جشن ہے، ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔