Latest News

کورونا :گزشتہ 24گھنٹے کے دورا ن 35افراد ہلاک ،796مثبت معاملے  کیساتھ  متاثرین کا اعداد وشمار 9ہزار سے تجاوز

کورونا :گزشتہ 24گھنٹے کے دورا ن 35افراد ہلاک ،796مثبت معاملے  کیساتھ  متاثرین کا اعداد وشمار 9ہزار سے تجاوز

نیشنل ڈیسک:کوروناوائرس (کووڈ 19) سے دیش بھر میں اب تک کل 90 صحت ملازمین متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں ملک میں متاثرین  کی تعداد 9ہزار کے پار   پہنچ چکی ہے۔ وزارت صحت  کے ذرائع   نے یہ جانکاری دی ۔ ذرائع کے مطابق  ان 90 صحت ملازمین میںکووڈ 19مریضوں کا علاج کرنے والے میڈیکل ورکرز کے علاوہ  غٰیر ملک  سے سفر سے لوٹ کر آئے ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 796 نئے معاملے درج کئے جانے کے ساتھ  ہی متاثرین کی تعدا دبڑھ کر 9152  ہو گئی اور اس دوران اس انفیکشن  کی وجہ سے 35  مذید  افراد کی موت ہونے سے مہلوکین کی  تعداد 308 پر پہنچ گئی ہے۔ 
ملک میں صوبوں و یو ٹی صوبو ں  میں کوروناکے اب تک کل 9152 معاملوں کی تصدیق  ہوئی ہے جن میں 71 غیر ممالکی  مریض شامل  ہیں۔ ابھی  تک کورونامتاثر 716 لوگ صحت یا ب ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے سوموار صبح جاری کئے گئے  اعداد وشمار   کے مطابق  کوروناوائرس کا قہر  ملک کے 31 صوبوں اور یو ٹی  صوبوں میں پھیل  چکا ہے۔ کورونا سے سب سے سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1985 لوگ متاثر  ہوئے ہیںاور 149 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میںگزشتہ 24گھنٹے کے دوران 22 افراد کی موت ہوئی اور 224 لوگ متاثر  ہوئے ہیں ۔ متاثرین کی تعداد  کے معاملے میں دوسرے مقام پر دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں  میں 85 نئے معاملے درج کئے جانے کی وجہ سے کل 1154 لوگ متاثر  ہوئے ہیں اور اس دوران پانچ  اور لوگوں  کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد چھ  سے بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔ اسکے بعد  تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 1043 لوگ متاثر ہیںاور گزشتہ 24 گھنٹوں  میں ایک اور شخص   کے ساتھ مرنے والوں  کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top