Latest News

کورونا کو لے کر وزارت ریلوے کا بڑا فیصلہ ،آئیسولیشن سینٹربنیں گے ریل کے کوچ

کورونا کو لے کر وزارت ریلوے کا بڑا فیصلہ ،آئیسولیشن سینٹربنیں گے ریل کے کوچ

نیشنل ڈیسک:کورونا وائرس (کووڈ19) کوملک میںپھیلنے سے روکنے کے لئے تمام اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ کورونا متاثرین کے علاج کے لئے  حکومت نئے طریقے اپنانے پر غور کر رہی ہے ۔ اسی درمیان وزارت ریل نے بھی بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ٹرین کے ڈبوں کو  کورونا آئیسولیشن سینڑ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
جانکاری کے مطابق ریلوے 20ہزار کوچ کو آئیسولیشن سینٹر بنانے پر غور کر رہی ہے۔ ضرورت پڑی تو کوروناکے مریضوں کو ان کوچ میں رکھا جائے گا، اس کے لئے ان ہزاروں ڈبوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے ۔ ٹرینوں کے کوچ کو سینیٹائز کرنے کی ضرورت اس لئے ہے کیونکہ کچھ دن پہلے تک ان میںہزاروںانجان مسافروں نے  سفر کیا ہے اس میں سے کون کورونامتاثر تھا یا  دوسری بیماریوں سے متاثر تھا، اس کا پتہ نہیں لگایا جا سکتا ۔ ڈبوں کو سینیٹائز کرنے کے بعد سبھی ٹرینیں آر پی ایف کی نگرانی میں دے دی گئی ہیں۔
وہیں اس سے پہلے وزیر ریل پیوش  گوئل نے ٹویٹ کر بتایا کہ کوروناوائرس کے خلاف اس لڑائی میںریلوے اپنی ذمہ داری کو پوری طرح سے بنھارہا ہے۔ پورے ملک میںصنعتی سمیت دوسری ضروری اشیاء کی تلافی کو کنٹرول روم سے کنٹرول کیا جا رہا ہے ۔ ریلوے صوبائی حکومتوں کے ساتھ لگاتار رابطہ بنائے ہوئے ہیں اور یہ یقینی کرنے میں لگی ہوئی ہے کہ جہاں بھی ایمرجنسی کی ضرورت ہو وہاں خصوصی مال گاڑی سے سامان بھیجا جا سکے۔
 



Comments


Scroll to Top