لاس ا ینجلس : کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 2000 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔ جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سسٹم سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای)کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک انٹرایکٹو میپ کے مطابق ، امریکہ میں ہفتہ کی شام 6.40 بجے تک کووڈ 19 سے121,000 سے زیادہ کیسز اور 2010 میں انفیکشن کی وجہ سے اموات ہوئیں۔ ادھر ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا ایک کیس سامنے آیا ہے ، جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
29 March,2020