Latest News

آر ایس ایف کے حملوں میں 18 لوگوں کی موت ، 31 دیگر زخمی

آر ایس ایف کے حملوں میں 18 لوگوں کی موت ، 31 دیگر زخمی

انٹرنیشنل ڈیسک: مغربی سوڈان کے شمالی صوبہ کوڈرفن میں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملوں میں کم از کم 18 شہری ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ رضاکار گروپ سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اتوار کو ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ بیان کے مطابق شمالی صوبہ کوڈرفن کے علاقے شق النوم میں ہفتے کے روز RSF کے حملے میں تین بچوں سمیت 11 شہری ہلاک اور 31 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں نو خواتین بھی شامل ہیں۔
اسی طرح آر ایس ایف کے دستوں نے باڑہ شہر کے قریب دو دیہاتوں پر حملہ کیا جس میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ قبل ازیں، آر ایس ایف کے دستوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دعوی کیا تھا کہ ان کی فورسز نے العُبَید کے مغرب میں تقریبا 68 کلومیٹر کے فاصلے پر ام سمیمہ کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
سوڈانی فوج نے ابھی تک ام سمیمہ پر قبضہ کرنے کے RSF کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔اپریل 2023 میں شروع ہوئے  سوڈانی فوج اور RSF کے درمیان تنازعہ میں   ہزاروں افراد کو ہلاک ہوچکے ہیں اور لاکھوں کو اندرونی اور سرحدپار بے گھر ہوئے ہیں، جس سے ملک کے انسانی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top