National News

ایک سوپانچ  سالہ ایتھلیٹ مان کور کا ہوا انتم سنسکار ،سب نے نم آنکھوں سے کیا الوداع

ایک سوپانچ  سالہ ایتھلیٹ مان کور کا ہوا انتم سنسکار ،سب نے نم آنکھوں سے کیا الوداع

چنڈی گڑھ: گزشتہ روز دنیا کو الوداع کہنے والی پنجاب کی105 سالہ فاسٹ رنر مان کور کا آج انتم سنسکار  کر دیا گیا۔ خاندان اور رشتہ داروں کی جانب سے مان کور کی لاش کو چنڈی گڑھ کے سیکٹر 25 میں واقع شمشان گھاٹ میںانتم سنسکار کیا گیا۔ اس موقع پر سب کی آنکھیں نم ہوئیں اور خاندان گہرے صدمے میں ڈوبا ہوا دکھائی دیا۔

Mann Kaur: 102-year-old 'miracle' woman throws mean javelin, eyes more  athletics medals - IBTimes India
93 سال کی عمر میں دوڑنا کیاتھا شروع
مان کور اور اس کے شوہر نے 1960 کی دہائی میں پٹیالہ سے چنڈی گڑھ منتقل کیا اور 93 سال کی عمر میں ایتھلیٹکس کا آغاز کیا۔ اپنے بیٹے گوردیو سنگھ کے اصرار پر ، اس نے دوڑ نا شروع کیااور 2007 میں چنڈی گڑھ ماسٹرز ایتھلیٹکس میٹ میں اپنا پہلا تمغہ جیتا۔

103 not out, Chandigarh's Man Kaur returns with four gold medals from  Poland | More sports News - Times of India

اس کے بعد انہوں نے 2011 میں نیشنل ماسٹرز ایتھلیٹکس میٹ میں 100 میٹر کے ساتھ ساتھ 200 میٹر میں سونے کا تمغہ جیتا۔ اسی سال وہ امریکہ میں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 100 اور 200 میٹر میں چیمپئن بنی اور انہیں بہترین کھلاڑی کے طور پر بھی منتخب کیا گیا۔ 2017 میں آکلینڈ میں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 100 سے زائد عمر کے گروپ میں 100 میٹر چیمپئن بننے میں ان کی کامیابی نے انہیں سرخیوں میں لادیاتھا۔

Mann Kaur - India's fittest grandma wins another gold medal



Comments


Scroll to Top