Latest News

اندور میں کورونا سے مذید 1 کی موت ، مریضوں  کی تعداد بڑھ کر  ہوئی 151

اندور میں کورونا سے مذید 1 کی موت ، مریضوں  کی تعداد بڑھ کر  ہوئی 151

اندور:اندور میںکورونا پازیٹو  مریضوں  کی تعداد دن بہ دن بڑھتی  جا رہی ہے۔ سوموار کو آئی  16 مریضوں  کی رپورٹ کے بعد اندور میں متاثرین  کی تعداد 151 پہنچ چکی ہے ۔ وہیں ان میںسے 13 کی مو ت  ہوئی  ہے۔ سمس  ہوسپٹل  میں ایک اور 47سالہ کے شخص کی موت ہو گئی ہے ۔ ایم جی ایم کالج  کی ڈین  جیوتی بندل نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ سوموار کو آئی  رپورٹ کے مطابق جن چار افراد   کی موت  کی تصدیق کورونا سے ہوئی  ہے ، ان میں سے تین کی موت رپورٹ آنے  کے پہلے  ہو چکی تھی ۔ مہلوکین میں ایک 13سال کا بچہ بھی شامل تھا جو  داودی نگر کھجرانا کا رہنے والا تھا ۔ 
اس کے ساتھ  ہی 12 مریضوں  میں سے 3مریض کوارنٹائن  سینٹر میں پہلے سے ہی بھرتی ہیں۔ ان میں سے 1 مریض ٹاٹپٹی  باکھل سے بھی ہے ۔وہیں ٹاٹپٹی باکھل میں پازیٹو  مریضوں کی تعداد 19 تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری طرف  ایم وائی ایچ  کیمپس سے بھی ایک نرس کورونا پازیٹو پائی گئی ہے ۔ ان جگہ سے ملے پازیٹو  مریض سوموار کو ایم جی ایم میڈیکل کالج سے جاری رپورٹ میں 16 مریضوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
سی ایم ایچ او پروین  جڑیا کے مطابق ، اب تک کئی 13کورونا وائرس مریضوں کی موت  ہو گئی ہے۔ 30اور نئے افراد میں کورونا کی علامت  کا امکان  لگایا جا رہا  ہے۔ محکمہ صحت  کی موبائل ایپ  اور ریل ڈاٹا  کے ذریعے الگ الگ علاقوں میں سروے کیا جا رہا ہے۔ اب تک 400افراد کا سروے کیا جا چکا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top