Latest News

راجستھان میں کلو کا 1جوان ہوا شہید

راجستھان میں کلو کا 1جوان ہوا شہید

کلو:ہماچل پردیش  کے کلو ضلع کا  فوج میں تعینات جوان شہید ہو گیا  ہے ۔ بیٹے کی شہادت کی جانکاری  ملتے ہی  کنبہ بے حس  ہو گیا ہے  ۔  شہید  جوان اپنے  پیچھے  بیوی اور چھ ماہ کی معصوم بیٹی  کو چھوڑ گیا ہے ۔ جوان کی موت کی وجہ   کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ شہید گلن چند 2011 میں فوج  میں بھرتی   ہوا تھا  اور ان دنوں  راجستھان  میں آرٹیلری -94 وسط ریجمنٹ میں سیوائیں   دے رہا تھا ۔ جوان کے  ماں باپ  اور بھائی بھابی کا رو رو کر برا حال  ہے ۔
 شلی پنچایت  کے نائب سربراہ  موہر سنگھ نے جوان کے شہید  ہونے  کی تصدیق  کی ہے ۔ شہید کی پہچان لگن چند  ولد جھڈر  رام گائوں گرولی پنچایت   شلی ڈاک گھر تنگ  تحصیل بنجار  کے طور پر ہوئی ہے۔ تین دن  کے اندر  کلو ضلع میں دو جوان ملک کے لئے شہید   ہوئے ہیں۔ اس  سے پہلے جموں کشمیر  کے کیرن سیکٹر میںدہشت گردوں سے حملے میںکلو کے بال کرشن شہیدہو گئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top