Latest News

امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کئے منسوخ

امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کئے منسوخ

انٹرنیشنل ڈیسک: امریکی صدر ڈونال ٹرمپ نے افغانستان کی دارالحکومت کابل میں ہوئے حملے کی وجہ سے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور طالبانی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کردی ہے ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اشرف غنی 13 ممبی وفد کے ساتھ جمعہ کو امریکہ کے دور پر جارہے تھے لیکن بعد میں انہوں نے اپنے دورے کو معطل کردیا ۔ 
ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا کہ ،' افغانستان کے صدر اور طالبانی رہنماؤں کے ساتھ اتوار کو کیمپ ڈیوڈ  پر میں علیحدہ - علیحدہ  خفیہ ملاقات کروں گا ۔ امریکی صدر کے مطابق وفد کے سنیچر شام کو امریکہ پہنچنے کی امید تھی ۔ 

PunjabKesari
صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ،' بد قسمتی ہے کہ طالبان نے کابل میں حملہ کیا جس میں ہمارے ایک فوجی سمیت دیگر 11 افراد کی جان چلی گئی ۔ اس کی وجہ سے میں نے سبھی امن مذاکرات منسوخ کر دئیے ۔ 


صدر ٹرمپ  نے طالبان کی اس حرکت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کی اس حرکت سے حالات اور خراب ہو سکتے ہیں ۔ اگر وہ امن مذاکرات کے دوران  بھی حملے نہیں روک سکتے ہیں تو تب وہ شاید کسی بھی طرح سمجھوتے پر بات چیت کرنے کی خواہش نہیں رکھتے ۔ 

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز کابل  میں ایک بڑا دھماکہ ہوا تھا ۔ جس میں ایک غیر ملکی فوجی سمیت کئی لوگوں کی موت ہوگئی ۔ 
 

 



Comments


Scroll to Top