Latest News

طالبانی وفدپاکستان کے وزیر خارجہ قریشی  سے ملاقی،افغان امن مذاکرات پر ہوئی گفت وشنید

طالبانی وفدپاکستان کے وزیر خارجہ قریشی  سے ملاقی،افغان امن مذاکرات پر ہوئی گفت وشنید

پشاور: طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بدھ کو ملاقات کی ۔ یہ ملاقات  افغانستان امن عمل کو پھر سے شروع کرنے پر زور دینے کے مقصد سے کی گئی ہے۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کو اچانک سے رد کر اس کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
ملا عبدالغنی برادر کی  قیادت میں طالبانی وفد بدھ کی رات اسلام آباد پہنچا۔وزارت خارجہ کے افسرنے کہا کہ قریشی سے ملاقات کے دوران افغان امن مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر گفت وشنید ہوئی ۔ قریشی نے وفدسے کہا کہ جنگ افغانستان میں جاری مسائل کا حل نہیں ہے۔ یہ وفد اسلام آبادمیں امریکی افسران سے بھی ملاقات کرسکتاہے ۔
پاکستا ن کی وزارت خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا کہ افغانی وفد امریکہ- طالبان کے درمیان  فی الحال رُکے ہوئے امن مذاکرات میں اب تک ہوئی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے  پاکستان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہا ہے۔افغانستان میں امریکہ کے خصوصی سفیر   زلمی خلیل زاد بھی امن مذاکرات پھر سے شروع کرنے پر تبادلہ خیال کے لئے پاکستان میں موجود ہیں۔ وہ طالبان کے وفد  سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top