Latest News

مہنگائی سے بے حال پاکستانی عوام کو عمران کے وزیر کی صلاح۔ دونہیں، ایک روٹی کھاؤ

مہنگائی سے بے حال پاکستانی عوام کو عمران کے وزیر کی صلاح۔ دونہیں، ایک روٹی کھاؤ

پاکستان میں مہنگائی کی مار سے عوام پریشان اور بے حال ہے ۔ مہنگائی کی مار سے بچنے کے لئے پاکستان کے خیبر پختونخواہ اسمبلی سپیکر مشتاق غنی نے ایک عجیب وغریب صلاح دی ہے ، جس کے بعد ٹویٹر پر ہنگامہ مچ گیا ۔
مشتاق نے کہا کہ ' مہنگائی کے دور میں لوگوں کو روٹیوں کی تعداد کم کر دینی چاہئے '۔  'میٹ دی پریس'  پرو گرام میں انہوں نے پاکستان پر بھاری بھر کم قرض اور موجودہ مالی بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوروٹی کی بجائے  ایک روٹی کھانی  چاہئے۔ انہوں نے آگے کہا کہ ایسا وقت آئے گا کہ جب آپ کو   ایک یادو روٹی نہیں ، بلکہ ڈھائی روٹیاں کھانے کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے نیا فارمولہ  بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ایک شخص دن میں دو روٹی کھاتا ہے اور اگر وہ اس کو گھٹا کر ایک روٹی ہی کھاتا ہے تو وہ اگلے دن دو سے تین روٹیاں کھانے کے قابل ہو سکتا ہے۔
انکے یہ الفاظ پاکستانی اخباروں کی سرخیاں بن گئے  اور ان کو نشانے پر لیا گیا ۔ یہاں تک کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نیتا بلاول بھٹو نے کہا کہ '' نیا پاکستان کے بارے میں تو پتہ نہیں ،پر یہ مہنگا پاکستان ضرور ہے''۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ان سے پوچھا کہ آپنے مہنگائی کے دور میں کتنی روٹیاں کم کیں؟ ۔
 



Comments


Scroll to Top