Latest News

پاکستان: پارک میں بندوق کی نوک پر لڑکی کی عصمت دری، لوٹے سامان کے ساتھ 1000 روپے بھی دے گئے بلاتکاری

پاکستان: پارک میں بندوق کی نوک پر لڑکی کی عصمت دری، لوٹے سامان کے ساتھ 1000 روپے بھی دے گئے بلاتکاری

اسلام آباد: پاکستان کے شہر اسلام آباد کے ایک پارک میں دو مسلح افراد نے بندوق کی نوک پر ایک خاتون کی عصمت دری کی ہے ۔ پولیس میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق واقعہ جمعرات کو اسلام آباد کے علاقے ایف نائن میں اس وقت پیش آیا جب متاثرہ لڑکی اپنے مرد دوست کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کر رہی تھی کہ دو مسلح افراد نے انہیں روکا اور زبردستی دونوں کو قریب کی جھاڑیوں میں لے گئے۔
ایف آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے، پولیس نے کہا کہ انہوں نے عورت کو اس کے مرد دوست سے الگ کردیا۔ جب اس نے چیخنے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے تھپڑ مارا اور مزید چھ سات ساتھیوں کو لانے کی دھمکی دی۔ دونوں نے اس کی عصمت دری کی اور متاثرہ سے پوچھا کہ وہ روزی روٹی کے لیے کیا کام کرتی ہے اور اسے تنبیہ کی کہ "اس وقت پارک میں نہ آنا۔ انہوں نے اسے وہ سب کچھ واپس دے دیا جو وہ پہلے چھین چکے تھے اور اسے  چپ رہنے کے لئے 1000 پاکستانی روپے  بھی دئیے اور پھر بھاگ گئے۔
متاثرہ لڑکی نے ہمت کی اور اسی رات 11.40 بجے پولیس اسٹیشن پہنچی اور پولیس  سے اپنی تکلیف بیان کی۔ پولیس نے بتایا کہ اسے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ تفتیش میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس نے ایک آپریشن شروع کیا ہے، جس کے تحت سٹی پولیس آفیسر سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں جنسی تشدد کے خلاف اس کا خصوصی یونٹ اس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس نے ٹویٹر پر اعلان کیاکہ کیمروں اور انٹیلی جنس ان پٹس کی بنیاد پر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top