Latest News

شمالی کوریا نے بڑھائی دنیا کی ٹینشن، 15 دن میںچوتھی بار کیا مشتبہ میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے بڑھائی دنیا کی ٹینشن، 15 دن میںچوتھی بار کیا مشتبہ میزائلوں کا تجربہ

 پیانگ پیانگ:  ایک طرف جہاں دنیا کورونا وبا کے قہر سے جوجھ رہی ہے ، وہیںشمالی کوریا کے سنکی کنگ کم جونگ ان جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ بڑھا کر دنیا کی ٹینشن بڑھانے میں لگا ہوا ہے ۔ دنیا جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ تعطل کے سفارتی تعلقات اور عالمی وبا کے پیش نظر سرحد کی بندش کے درمیان اپنی حرکات سے باز نہیں آرہا ہے۔شمالی کوریا نے پیر کو اپنی فوج کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے واحد مقصد کے ساتھ سمندر میں دو مشتبہ بیلسٹک میزائل داغے۔ اس مہینے میں 15 دنوں کے اندر ان کی طرف سے چوتھی لانچنگ ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے سنان میں ایک مقام پر دو بیلسٹک میزائل  داغیں، لیکن اس نے فوری طور پر اس بارے میں جانکاری نہیں دی ۔ سنان میں پیانگ یانگ کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم کے دفتر نے یہ بھی کہا کہ اسے شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کی اطلاع ملی ہے، تاہم اس نے فی الوقت اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔
 جاپانی وزیر اعظم فومئو کیشیدہ (  Fumio Kishida ) نے  لانچ کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے  اپنی حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جاپان کے کوسٹ گارڈ نے جاپانی پانیوں کے ارد گرد سفر کرنے والے جہازوں کو  گرتی ہوئی اشیا سے خبردار رہنے کی درخواست کی ہے ۔ ابھی تک کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ یہ لانچ شمالی کوریا کی جانب سے 5 اور 11 جنوری کو مبینہ ہائپرسونک میزائل کے فلائٹ ٹیسٹ اور جمعہ کو ایک ٹرین سے بیلسٹک میزائل کے بعد کیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top