نیشنل ڈیسک:ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 700کے قریب پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والے افراد کی تعدا دبڑھ کر 16تک پہنچ گئی ہےْ ۔ملک میں مہاراشٹرمیں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، یہاں 125معاملے سامنے آئے ہیں اور چار افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے افسران نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میںوائرس ابھی دوسرے مرحلے میں ہے کیونکہ اب بھی اس بارے میں بمشکل کوئی ثبوت ہے جو یہ کہتا ہو کہ تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کا کمیونٹی ہو رہا سپریڈ ہو رہا ہے۔ یہ خلاصہ کسی امید کی روشنی سے کم نہیں ہے۔ حالانکہ اس وائرس کو ملک میں زیادہ پھیلنے سے روکنے کے لئے یہاں کے عوام کو بھی مرکز اور صوبائی حلومتوں کو ساتھ دینا ہوگا۔ بتا دیں کہ پوری دنیامیںوائرس سے متاثرین کی تعداد 5لاکھ 31ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے،جب کہ مرنے والوں کی تعداد24ہزار سے بھی زیادہ ہے۔ ایک لاکھ 23ہزار سے زیادہ افراد نے اس وائرس کو ہراتے ہوئے نئی زندگی پائی ہے۔
وہیں کورونا بحران کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے گورووار کو جی 20ممالک کے گروپ سے درخواست کی کہ عالمی خوشحالی، تعاون کے لئے ہمارے مرکزی نقطہ نظر میں معاشی اہداف کی جگہ انسان کو رکھا جائے۔ بتادیں کہ ملک میں 21دن کا لاک ڈاون ہے اور لوگ یہ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ اس میں ان کی بھلائی ہے۔ ملک میں لاک ڈاون کے درمیان مودی حکومت نے غریبوں، بزرگوں، سیلف ہیلپ گروپ اورفائر بریگیڈ کو راحت دیتے ہوئے1.70لاکھ کروڑ روپے کی 'وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا' کا اعلان کیا ہے۔