Latest News

کوروناوائرس بحران پر پی ایم مودی نے بل گیٹس سے کی بات، ویکسین تیار کرنے پر بھی ہوئی چرچا

کوروناوائرس بحران پر پی ایم مودی نے بل گیٹس سے کی بات، ویکسین تیار کرنے پر بھی ہوئی چرچا

کوروناوائرس  کے بڑھتے پھیلاؤ کو لیکر وزی اعظم نریندر مودی نے مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے چیف بل گیٹس سے بات چیت کی ہے۔ یہ لمبی بات چیت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔ پی ایم مودی نے اس دوران کورونا سے لڑنے کیلئے ان کے سجھاؤ بھی مانگے۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتایا کہ ہندستان کیسے کوروناوائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کی ویکسین پر بھی بات چیت ہوئی۔
ویڈیو کانفرنس کے دوران پی ایم موی اور بل گیٹس نے اس بات پر اتفاق ظاہر کیا کہ عالمی کوششوں میں حصہ داری کرنے کی ہندستان کی خواہش اور صلاحیت کے مد نظر یہ اہم ہے کہ عالمی وبا کوروناوائرس Covid-19 pandemic کو لیکر ردعمل کے کورڈینیشن کیلئے عالمی چرچا میں نئی دہلی کو شامل کیا جائے۔ پی ایم مودی نے صحت کے بحران کے خلاف لڑای میں ہندستان کے ذریعے اپنائے گئے شعوری انداز کا خاکہ بھی پیش کیا۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ، 'بل گیٹس کے ساتھ تفصیل سے بات چیت کی۔ ہم نے کورونا وائرس سے لڑنے کی ہندوستان کی کوشش ، کوڈ 19 سے نمٹنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کے کام ، ٹیکنالوجی کے کردار ، جدت طرازی ، اور بیماری کے علاج کیلئے ویکسین کی تیاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ '



Comments


Scroll to Top