دبئی : میاں خلیفہ (26) جس نے محض تین ماہ پورن انڈسٹری میںگزارے اور دنیا کی سب سے مشہور پورن ایکٹریس بن گئی اور اس کے بعد پورن فلموں کی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اب وہ جلد ہی اپنے منگیتر کے ساتھ رشتہء ازدواج میں بندھنے والی ہے ۔ پورن انڈسٹری چھوڑنے کے با وجود میاں شہرت کے معاملے میں کسی بڑے سیلیبرٹی کو ٹکر دے سکتی ہے۔انسٹا گرام پر اس کے فی الحال 1 کروڑ 69 لاکھ سے زیادہ چاہنے والے ہیں۔ میاں حال ہی میں اس وقت چرچا میں آئی جب اس نے 'لائف کوچ میگن اباٹ 'کو انٹر ویو دیا ۔
انٹر ویو میں میاں نے پورن شوٹ کو لیکر ایک سنسنی خیز خلاصہ کیا ہے ۔ دنیا کی سب سے مشہور پورن سٹار کا تمغہ حاصل کرنے والی میاں کا دعویٰ ہے کہ انہیں پورن فلموںسے محض 12 ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھ 8 لاکھ روپے )کی کمائی ہوئی ہے ۔ جو میاں کو فالو کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ پہلی بار سرخیوں میں تب آئی جب انہوں نے حجاب پہن کر ایک پورن فلم میں کام کیا تھا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی تھی ۔جہاں لبنان اور مڈل ایسٹ کی میڈیانے اس کی جم کر تنقید کی ، وہیں اس کوبڑی تعداد میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔اسلامک اسٹیٹ بھی میاں کی اس حرکت سے کافی ناراض تھا اور اس کے ایک حمایتی نے بھی میاں کو آن لائن دھمکی دی تھی ۔میاں نے انگریزی ویب سائٹ' دی ڈیلی بیسٹ' کو ایک انٹرویو دیا ، جس میں اس نے حجاب میں پورن شوٹ کرنے کی پوری کہانی بیان کی ہے ۔
میاں کہتی ہے کہ وہ اپنے گزرے وقت کو لیکر اب بھی شرمندہ ہے۔ انکے مطابق اگر انکے بس کا ہوتا تو وہ ضرور ماضی میں لوٹ کر کچھ فیصلوں کو بدلنے کی کوشش کرتی۔ کیا حجاب میں شوٹنگ کرتے وقت انہیں اس معاملے کی مذہبی حساسیت کا احساس نہیں تھا، اس بارے میں پوچھے جانے پرمیاں نے کہا کہ وہ اس ویڈیوکا بچاؤ نہیں کرے گی، لیکن یہ ضرور کہے گی کہ وہ سب ایک مذاق تھا ، جس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے ۔ میاں نے کہا کہ وہ فلم ایک بیحد کم بجٹ میں بننے والی ویڈیو تھی۔اس کے مطابق ، پورن انڈسٹری سے زیادہ اعلیٰ معیار کی توقع نہیں کرنی چاہئے ۔میاں کے مطابق ، جب انہیں ایسا کرنے کو کہا گیا تھا تو انہوں نے بڑی چیتاؤنی دی تھی کہ اس سے بڑا بکھیڑا کھڑا ہوسکتا ہے۔حالانکہ ،ویڈیو کے پروڈیوسر پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑا۔اس ویڈیو کے آنے کے بعد اس کو لبنان ، سیریا اور مڈل ایسٹ کے کئی حصوں میں اس کو خوب دیکھا گیا۔ ان ہی علاقوں میں میاں کے ویڈیو کی سب سے زیادہ مخالفت ہوئی تھی ۔
میاں کے مطابق اسلامک اسٹیٹ سے ملنے والی دھمکیوں کا تجربہ بے حد ڈرانے والا تھا ۔