National News

تیرا تیرا ہٹی جالندھر نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بھیجی

تیرا تیرا ہٹی جالندھر نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بھیجی

جالندھر: دھن دھن سری گرو نانک دیو جی کی تیراتیرا ہٹی جالندھر نے پنجاب کی سنگت کے ساتھ مل کر 11 ستمبر 2025 کو امدادی سامان کی چوتھی کھیپ سلطان پور لودھی کے گاوں باوپور اور اس کے آس پاس کے دیہاتوں کے لیے بھیجی جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جس میں تقریباً 150 ترپالاں، 300 رین کوٹ ، 600 سینیٹری پیڈ (خواتین کے لیے)، بسکٹ، رس اور ادویات وغیرہ کاامدادی سامان بھیجا گیا۔یہ تمام سامان تیرا تیرا ہٹی جالندھر نے سنگت کے تعاون سے جمع کیا تھا۔
 تیراتیرا ہٹی کے سربراہ سیوادار ترویندر سنگھ رنکو نے کہا کہ ہم نے جالندھر کی سنگت سے امدادی سامان کی اپیل کی تھی اور سنگت تہہ دل سے تیرا تیرا ہٹی کی ہر اپیل کی حمایت کرتی ہے۔
اس موقع پر تیراتیرا ہٹی کے پردھان سیوادار، ترویندر سنگھ رنکو، امرپریت سنگھ، گرپریت سنگھ کھورانہ، دیویندر سنگھ، یادوندر سنگھ، سربجیت سنگھ، ہرترمن سنگھ، کارتک بترا، رمن، پربھگن سنگھ، اننت سنگھ، دمن سنگھ، آرین بترا، سکھ ویر اور دیگر سیواداروں نے سلطان پور اور اس کے نزدیکی گاو¿ں میں سیوا انجام دیں۔
 



Comments


Scroll to Top