Latest News

چیک جمہوریہ میں ممبران پارلیمنٹ پر ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی

چیک جمہوریہ میں ممبران پارلیمنٹ پر ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی

پراگ:  چیک جمہوریہ کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر سیکورٹی وجوہات اور نیشنل سائبر اینڈ انفارمیشن سیکورٹی ایجنسی کی سفارش پر چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو سرکاری آلات پر استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
چیک ریڈیو سیسکی روجھلاس نے بدھ کو رپورٹ  میں یہ اطلاع دی کہ دونوں ایوانوں کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹک ٹاک سرکاری الیکٹرانک آلات پر انسٹال اور استعمال نہ ہو۔
چیمبر آف ڈپٹی سیکرٹری مارٹن پلیسیک نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ اور ان کے معاونین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ذاتی الیکٹرانک ڈیوائسز پر بھی اس ایپلی کیشن کا استعمال نہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور کینیڈا سمیت کئی یورپی ممالک نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ  ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہے۔



Comments


Scroll to Top