Latest News

امریکہ میں کار پُل سے گری، دو ہندوستانی طالب علموں کی دردناک موت

امریکہ میں کار پُل سے گری، دو ہندوستانی طالب علموں کی دردناک موت

نیویارک: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک  کار  کے درخت سے ٹکرانے کے بعد پل سے نیچے گر جانے کی وجہ سے اس میں سوار دو ہندوستانی نژاد طالب علموں کی موت ہوگئی ۔ حکام نے یہ جانکاری دی ۔ حکام نے بتایا کہ کہ ہفتے کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھا شخص بھی زخمی ہوگیا  اور اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ نیویارک میں ہندوستانی قونصلیٹ نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر لکھا کہ بدقسمت آمیز  سڑک حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔
اس حادثے میں  کلیولینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہندوستانی نژاد طالب علم مانو پٹیل (20) اور سورو پربھاکر (23) کی جان چلی گئی۔ قونصلیٹ نے کہا کہ"ہماری تعزیت اور دعائیں اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔" قونصل خانہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
LancasterOnline.com کی  خبر کے مطابق، بریکنک ٹاؤن شپ میں پنسلوانیا ٹرن پائیک پر ہفتہ کی صبح تقریبا 7 بجے کے قریب ہونے والے حادثے میں طلبا ء کی موت ہو گئی۔ لینکاسٹر کاؤنٹی کورونر آفس اور پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت پربھاکر گاڑی چلا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں طالب علم شدید زخموں کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
 



Comments


Scroll to Top