Latest News

چین کی رئیل اسٹیٹ دگج کمپنی کا چیئر مین پولیس نگرامی میں، قرض کے بحران کی وجہ سے مشکلات میں مستقبل

چین کی رئیل اسٹیٹ دگج کمپنی کا چیئر مین پولیس نگرامی میں، قرض کے بحران کی وجہ سے مشکلات میں مستقبل

بیجنگ: چین کا رئیل اسٹیٹ بحران تیزی سے گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ چین کی دوسری بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی ایور گرانڈے( Evergrande )اس وقت چرچا میں ہے۔ دو سال قبل رئیل اسٹیٹ  کی اس دگج کمپنی کے ڈیفالٹ نے ملک میں وسیع تر پراپرٹی لون بحران کو جنم دیا تھا۔ بلوم برگ نیوز نے بدھ کے روز رپورٹ دی کہ ایور گرانڈے گروپ(3333.HK ) کے چیئرمین کو پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، جس نے ڈویلپر کے مستقبل کے بارے میں مزید شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے ، کیونکہ یہ لیکویڈیشن کے بڑھتے ہوئے خطرات سے جوجھ رہا ہے ۔ 
 ایور گرانڈے(Evergrande )دنیا کا سب سے زیادہ مقروض پراپرٹی ڈویلپر ہے اور چین کے پراپرٹی سیکٹر میں لیکویڈیٹی کے ایک بے مثال بحران کے مرکز میں ہے، جو دنیا کی دوسری بڑی معیشت کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ ہے۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ ماہ کمپنی نے نیویارک میں چیپٹر 15 دیوالیہ پن سے تحفظ  مانگا تھا ۔ وجہ یہ ہے کہ Evergrande Group نے نیویارک میں دیوالیہ پن کے لئے درخواست دی ہے۔ یہ قدم اسے امریکہ میں قرض دہندگان سے محفوظ رکھتا ہے جب کہ یہ دوسری جگہوں پر تنظیم نو کے معاہدے پر کام کرتا ہے۔ چینی ہوم بلڈر ( گھر بنانے والے )کے چیپٹر 15 پٹیشن میں ہانگ کانگ اور جزائر کیمین میں کی جارہی تنظیم نو کی کارروائیوں کا حوالہ دیا گیا ہے ۔ 
بین الاقوامی قرضوں کی تنظیم نو کے سودوں میں بعض اوقات لین دین کو حتمی شکل دیتے وقت چیپٹر 15  داخل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پچھلے سال، بیجنگ میں مقیم ڈویلپر ماڈرن لینڈ چائنا کمپنی نے بھی 250 ملین ڈالر کے بانڈ کی ادائیگی میں ناکامی کے بعد چیپٹر 15 دیوالیہ پن کے لیے  درخواست دائر کی  اور کہا کہ وہ آف شور قرض کی تنظیم نو کے معاہدے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔بتادیں کہ چین میں رئیل اسٹیٹ کا بحران چوتھے سال میں داخل ہو رہا ہے۔ ترقی کے لیے قرض پر انحصار کرنے کے عادی ڈویلپرز کو 2020 میں تبدیلی کا پہلا اشارہ ملا۔ جب  حکام نے 'تین سرخ لکیریں' مقرر کیں جو بلڈرز کے لیے مزید رقم ادھار لینے کے لیے معیارات طے کرتی ہیں۔ بلومبرگ انڈیکس کے مطابق، چینی جنک ڈالر بانڈز، جو بڑے پیمانے پر ڈویلپرز کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں، مشکل میں پڑ گئے ہیں، جن کی اوسط قیمتیں اب تقریبا 65 سینٹ ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top