Latest News

اقوام متحدہ میں ہندوستان کو مانا جاتا ہے '' وائس آف گلوبل ساؤتھ'': جے شنکر

اقوام متحدہ میں ہندوستان کو مانا جاتا ہے '' وائس آف گلوبل ساؤتھ'': جے شنکر

نیویارک: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان موجودہ قطبی دنیا میں زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور اسے عالمی جنوبی (نصف کرہ)کی آواز کے طور پر بڑے پیمانے پر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لیے آواز اٹھاتا ہے اور ان کے سلگتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔ جے شنکر نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے کے ساتھ ہی اپنے امریکی دورے کے  تحت نیویارک کے رکنے کا اختتام کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے تقریبا 100 ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی اور کئی دو طرفہ اور کثیر جہتی ملاقاتوں میں شرکت کی۔ 
ہندوستانی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی دنیا کی حالت کی عکاسی کرتی ہے، جو اس وقت خاص طور پر پولرائزڈ ہے۔ دنیا کی موجودہ صورتحال میں ہندوستان کو اہمیت حاصل ہے۔ ہم ایک پل ہیں، ہم ایک آواز ہیں، ہم ایک وژن ہیں، ایک ذریعہ ہیں۔ وہ اپنے دورہ امریکہ کے دوسرے مرحلے پر اتوار کو واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ جے شنکر نے کہا کہ جب عام سفارت کاری ٹھیک سے کام نہیں کر رہی ہے، تب ہندوستان کے کئی ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں، اس میں مختلف ممالک اور خطوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور اہم مسائل اٹھانے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کو عالمی سطح پر 'وسیع پیمانے پر' جنوبی (نصف کرہ)کی آواز سمجھا جاتا ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ عالمی معیشت بحران کا شکار ہے اور خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں تشویش کا باعث ہیں، کھادوں کی سپلائی کو لے کر بھی تشویش ہے، قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ نے بھی کئی ممالک میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی مایوسی کی بات ہے کہ ان مسائل کی سماعت نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا ہے ۔ عالمی کونسلوں میں ہونے والی بات چیت میں ان مسائل کو نمایاں طور پر نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top