Latest News

آسٹریلیا میں کورونا انفیکشن روکنے میں مفید ثابت ہو رہی موبائل ایپ

آسٹریلیا میں کورونا انفیکشن روکنے میں مفید ثابت ہو رہی موبائل ایپ

کینبرا:آسٹریلیا میں60 لاکھ افراد نے ایک موبائل فون ایپ ڈائون لوڈ کی  ہے جوصحت کے افسرا ن کو کورونا وائرس  انفیکشن کا پتہ لگانے میں مدد کرتی ہے ۔ وفاقی وزیر صحت گرگ ہنٹ نے اتوار کو کہا کہ'  کوویڈ سیف  ' ایپ وبا سے نپٹنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے  اور متعدد  ممالک نے اس کے مثبت اثر کو سمجھنے میں دلچسپی دکھائی  ہے۔
جب کسی میں کورونا وائرس  انفیکشن کا پتہ چلتا ہے تو ایپ ایسے دوسرے لوگوں کا پتہ لگاتی ہے جو گزشتہ 3ہفتے میں اس شخص  کے رابطے میں قریب 15منٹ یا اس سے زیادہ وقت تک رہے  ہیں۔
حکومت  کے مطابق  آسٹریلیا کی 2.6 کروڑ آبادی میںکم سے کم 40فی صد  لوگ اس کا استعمال کریں تو اس ایپ کا استعمال اثر دار ہوگا ۔ آسٹریلیا میں قریب 1.7 کروڑ موبائل فون صارفین ہیں۔آسٹریلیا میں کوویڈ19 کے 7,100سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور انفیکشن سے اب تک 102 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top