Latest News

پاکستان میں اب عمران کی '' خفیہ سازش '' کا آڈیو لیک

پاکستان میں اب عمران کی '' خفیہ سازش '' کا آڈیو لیک

اسلام آباد: پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک ہونے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ اب سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق ایک آڈیو لیک ہو گئی ہے۔ اس آڈیو کلپ کے مطابق عمران اس بات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ غیر ملکی سازش کے معاملے کو کیسے آگے بڑھانا ہے ۔ آڈیو کلپ میں عمران خان نے اپنے اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو امریکہ کے ایک پیغام پر کھیلنے کی بات کہی ہے ۔  
آڈیو لیک میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اقتدار جانے کے لئے غیر ملکی ہاتھوں کو کیسے ذمہ دار  ٹھہرانا ہے ۔ عمران خان اقتدار میں رہتے ہوئے یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ امریکہ ان کی حکومت گرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ عمران خان لیک ہونے والی آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں عوام کو بتانا ہے کہ انہیں اقتدار سے ہٹانے کی تاریخ پہلے ہی طے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کا نام نہیں لینا ہے۔آڈیو میں اعظم خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں سب کچھ ہے۔ ریکارڈ میں جو مرضی ہوگا وہ جوڑ دیں گے ۔ 
وہیں،  عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں صرف اس پر کھیلنا ہے۔ ہم کسی کا نام نہیں لینا چاہتے۔ نئی بات جو سامنے آئے گی وہ خط ہے۔ دراصل ، چند ماہ قبل پاکستان میں سیاسی اٹھا پٹک کا دور دیکھنے کو ملا  تھا۔ پھر عمران خان عوامی جلسے میں مسلسل کاغذ کا لفافہ دکھاتے تھے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ ان مذاکرات کا حصہ ہیں جو ایک طاقتور ملک کی جانب سے پاکستان کے سفارت کاروں کو کہا گیا ہے ۔
 عمران خان اپنے جلسوں میں دعوی کرتے تھے کہ یہ پیغام کہتا ہے کہ ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ ان کی حکومت گر گئی تو پاکستان کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عمران سے جب پوچھا گیا کہ یہ خط کس نے لکھا ہے تو وہ کہتے تھے کہ خفیہ اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خط کو عام نہیں کیا جا سکتا۔ بعد ازاں عمران خان حکومت گرانے کا براہ راست الزام امریکہ پر لگاتے رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top