Latest News

افغانستان میں فضائی حملہ،نودہشت گرد ہلاک

افغانستان میں فضائی حملہ،نودہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں شمالی شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو)قیادت والے دستے کے فضائی حملوں میں نو دہشت گرد ڈھیر ہوگئے۔
افغان فوج کے افسر عیسیٰ محمد نے بتایا کہ ناٹو کی قیادت والے دستے نے پیر کو زابل کے دارالحکومت کلات کے بیرونی حصے اومکئی اور شنکی ضلع کے سیوری گاں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فضائی حملے کئے۔فوج کی اس کارروائی میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔
افغان سکیورٹی دستوں نے 28ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر طالبانی دہشت گردوں کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top