Latest News

کابل میں طالبان نے کیا دہشت گردانہ حملہ: 18 افرادہلاک، 145 زخمی

کابل میں طالبان نے کیا دہشت گردانہ حملہ: 18 افرادہلاک، 145 زخمی


کابل:افغانستان کے دار الحکومت کابل میں بدھ کو پولیس کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بناکر کئے  گئے کاربم دھماکے میں کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی اور 145  افراد زخمی ہوگئے، جن میں 92 عام شہری شامل ہیں۔ مقامی  میڈیا نے سکیورٹی فورسز کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے بعد لگ رہا تھا کہ تشدد تھم رہا ہے ، لیکن پورے افغانستان میں ایک بار پھر خونریزی کا دور لوٹ آیا۔ملک میں گزشتہ ماہ تشدد میں تقریباً 1500 فراد ہلاک ہوئے ہیں۔افغانستان کے دارالحکومت میں کابل میں آج طالبان نے کار بم دھماکہ کیا ۔ صبح قریب  9بجے ہوا یہ دھماکے اتنا طاقتور تھا کہ آسمان میں دھوئیں کی چادر پھیل گئی اور جائے وقوعہ سے دور واقع دکانوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے ۔
ملک کی  وزارت داخلہ نے بتایا کہ کار بم سے یہ دھماکہ کیا گیا۔لیکن حملے کا ذمہ لینے والے طالبان نے دعویٰ کیا کہ یہ بہت بڑا ٹرک بم تھا۔ایک افغان سیکورٹی اہلکار نے بھی اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ٹرک بم تھا۔ایک مقامی صحافی ذیریا ہسانی نے بتایا ''دھواں چھٹنے پر میں نے بہت سی خواتین کو دھماکے کے مقام پر بدحواس حالت میں اپنے شوہر یا بچوں کی تلاش کرتے دیکھا گیا ''۔
 



Comments


Scroll to Top